Those drawn up in Ranks - As-Saaffaat
Home > >
سورة الصافات
باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم بیشک تمہارا خدا ایک ہے وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا پروردگار اور ہر مشرق کا مالک ہے بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے | ||